بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قطری روزنامہ " الرایہ" نے لكھا ہے كہ اس كانفرنس كے پہلے روز اسلامی تعليمات كی روشنی میں شہريوں كے حقوق پر تبادلہ خيال ہوا۔ شركاء نے اسلامی معاشروں میں حقوق انسانی كی حمايت اور تقويت كے لیے ايك اسلامی منشور تدوين كيا ہے جسے oic كے اجلاس میں زير بحث لايا جائے گا۔ اس كانفرنس میں شريك اسلامی ممالك كے وزرائے قانون نے والدين كے حقوق،مہمان كا حق،ہمسایہ كےحقوق وغيرہ شريعت اسلام كی روشنی میں پر بحث كی اور كوشش كی گئی كہ ان حقوق كو حقوق انسانی كےعالمی حقوق كے آئين میں جگہ دی جائے۔
332072