اسپانيائی زبان میں سب سے بڑی شيعی انٹرنیٹ سائٹ كا افتتاح

IQNA

اسپانيائی زبان میں سب سے بڑی شيعی انٹرنیٹ سائٹ كا افتتاح

21:03 - December 19, 2008
خبر کا کوڈ: 1720421
بين الاقوامی گروپ: عيد سعيد غدير خم كےموقعہ پر اسپانيائی زبان میں سب سے بڑی شيعی انٹرنیٹ سائٹ كا افتتاح ہوا۔ اس میں قم اسلامی يونيورسٹی كے مبلغين كا تعاون حاصل ہے۔
موسسہ انديشہ مشرق كے سربراہ حجت الاسلام محسن زبانی نے نيوز ايجنسی رسا سے گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ عيد سعيد غدير خم اور اكمال دين اور اتمام نعمت كے روز كے موقعہ پر سب سے بڑی شيعہ انٹرنیٹ سائٹ كا اسپانيائی زبان میں افتتاح ہوا۔ جس میں قم كی اسلامی يونيورسٹی كے طلاب كا تعاون حاصل ہے۔ انھوں نے كہا كہ دنيا كی ۵۰ كروڑ عوام سے ۲۱ ممالك میں اسپينش بولی جاتی ہے۔ حتی كہ امريكا میں بھی ۲۰ فيصد لوگ یہی زبان بولتے ہیں۔ انھوں نے دنيا كے ۵۰ كے قريب ملكوں میں اسپانيائی لوگ رہتے ہیں۔ اس بنا پر اس زبان میں شيعہ معارف كو نشر كرنا ضروری ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ جلد ہی ايك انٹرنیٹ ریڈيو كا بھی اسپانيائی زبان میں افتتاح كيا جائيگا۔ انھوں نے كہا كہ اس سائٹ پر ڈيجیٹل اسپينش لائبريری اور شرعی سوالات كے جوابات وغيرہ موجود ہیں۔
334905
نظرات بینندگان
captcha