عراقی صحافی كا اقدام مسلمانوں كی بش سے نفرت كا پيغام ہے

IQNA

عراقی صحافی كا اقدام مسلمانوں كی بش سے نفرت كا پيغام ہے

15:07 - December 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1721614
بين الاقوامی گروپ: عراقی البغدادیہ چينل كے صحافی " منتظر الزيدی" كی بش پر چوتا باری اس بات كا پيغام ہے كہ مسلمان بش اور امريكی و اسرائيل سياست سے سخت متنفر ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق " معا" خبررساں ادارے نے لكھا ہے كہ حماس تنظيم كے سياسی دفتر كے ركن " عباس السيد" نے ايك بيان میں كہا ہے كہ عراقی صحافی كابش پرجوتا باری كا اقدام امريكہ كے لیے ايك تاريخی ننگ وعار ہو گا۔ اور مسلمانوں كی استعماری طاقتوں كے خلاف استقامت كی علامت قرار پائے گا۔ انھوں نے كہا كہ مسلمان امريكی اور اسرائيلی منافقانہ صلح كے اقدامات سے بيزار ہیں اور اب امريكہ اور اسرائيل كی استعماری حالت دنيائے اسلام پر آشكار ہو چكی ہے۔ منتظر الزيدی نے بغداد میں جارج بش اور عراقی وزير اعظم كی مشتركہ پريس كانفرنس كے دوران جارج بش كو جوتے مارے تھے۔ جس پر بش كی عالمی تذليل ہوئی۔
336443
نظرات بینندگان
captcha