امام خمينی(رح) كے ديوان كا تركی زبان میں ترجمہ

IQNA

امام خمينی(رح) كے ديوان كا تركی زبان میں ترجمہ

15:29 - December 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1721640
بين الاقوامی گروپ: امام خمينی (رح) كے مجموعہ اشعار " ديوان" كا اسلامی جمہوریہ ايران كے استنبول میں كلچرل سنٹر اور مؤسسہ نشر آثار امام خمينی (رح) كے تعاون سے ترك زبان میں ترجمہ كر ديا گيا ہے۔
تركی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ايك فعال ركن " محمود صدوقی زادہ" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كےعالمی شعبہ سے ٹيلی فون پر بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ امام خمينی (رح) كے ديوان كا تركی زبان میں ترجمہ اس مقصد كے تحت كيا گيا ہے كہ امام خمينی (رح) كی شخصيت كے مختلف پہلو جيسے ادبی ، عرفانی، اخلاقی وغيرہ كو تركی زبان میں متعارف كروايا جا سكے۔ انھوں نے كہا كہ اس ديوان كا استنبول يونيورسٹی كے دو پروفيسرز " خليل توكر" اور " علی گوزل پوز" نےترجمہ كيا ہے اور اسكی تصحيح اور نظر ثانی كا كام معروف ايرانی شاعر جاويد مقدس نے انجام ديا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اميد كی جاتی ہے كہ اس اديان كی اشاعت امام خمينی(رح) كی برسی كے موقع تك ہو جائے گی۔
336415

نظرات بینندگان
captcha