عرب امارات نے ۲۹ دسمبر كو يكم محرم كا اعلان كر ديا

IQNA

عرب امارات نے ۲۹ دسمبر كو يكم محرم كا اعلان كر ديا

12:15 - December 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1722629
بين الاقوامی گروپ: متحدہ عرب امارات كی رويت ہلال كمیٹی نے ۲۹ دسمبر كو يكم محرم الحرام قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قدس پريس نے لكھا ہے كہ عرب امارات كی رويت ہلال كمیٹی نے ايك بيان كے ذريعہ یہ اعلان كيا ہے كہ نجومی اعداد و شمار كے مطابق اكثر اسلامی ممالك میں يكم محرم الحرام ۱۴۳۰ھ ۲۹ دسمبر ۲۰۰۸ء كو ہو گی۔ بيان میں آيا ہے كہ صرف ليبيا میں يكم محرم ۲۸ دسمبركو ہو گی۔ بعض علما اورماہر فلكيات كا كہنا ہے كہ اكثر اسلامی ممالك میں لوگ رويت ہلال كمیٹی كو مہينہ كا پہلا دن مقرر كرنے كےلیے زيادہ اہميت نہیں ديتے بلكہ وہ اس سلسلہ میں اسلامی كيلينڈر سے استفادہ كرتے ہیں۔ عرب امارات كی رويت ہلال كمیٹی نےمزيد كہا كہ عمان ، مصر ، مراكش، پہلی محرم رويت ہلال كمیٹی كےاعلان كے مطابق منائیں گے۔
337098

نظرات بینندگان
captcha