اسلامی پارليمانی يونين میں غزہ كی صورتحال كا جائزہ

IQNA

اسلامی پارليمانی يونين میں غزہ كی صورتحال كا جائزہ

12:10 - December 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1722637
بين الاقوامی گروپ: اسلامی پارليمانی يونين اور يورپی يونين كامشتركہ اجلاس قبرس كے دارالحكومت " نيكوزيا" میں منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں فلسطين كے شہر غزہ كی صورتحال كا جائزہ ليا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق سعودی اخبار" الرياض" نے لكھا ہے كہ اسلامی پارليمانی يونين كے نائب صدر " محمد حسين ابراہيم" نے پريس كانفرنس سےخطاب كرتےہوئے كہا كہ اس اجلاس كے شركاء اسرائيلی افواج كی طرف سے فلسطين كے شہر غزہ كے محاصرے كو ختم كرنے پر تبادلہ خيال كریں گے۔ انھوں نے كہا كہ اسرائيل غزہ شہر كے محاصرہ كے ذريعہ فلسطينی مزاحمت كو كمزور نہیں كر سكتا، یہ محاصرہ جس قدر بھی طولانی ہو بالاخر شكست اسرائيل كا مقدرہے۔ محمد حسين ابراہيم مصری پارليمنٹ میں اخوان المسلمين كی پارليمانی كمیٹی كے نائب صدر ہیں۔ انھوں نے پريس كانفرنس میں عالمی اداروں سے اپيل كی ہے كہ وہ غزہ كا محاصرہ ختم كرنے كے لیے اسرائيل پر دباو ڈالیں۔ اسلامی پارليمانی يونين سہ فريقی اتحاد ہے۔ جس كے اركان مصر، انڈونيشيا اورايران ہیں ۔ اسلامی پارليمانی يونين كی صدارت مصری پارليمنٹ كے اسپيكر فتحی سرور كے پاس ہے۔
336914

نظرات بینندگان
captcha