بين الاقوامی قرآنی خبررساں " ايكنا" نے " فلسطين نيوز چينل" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كی اعلی اسلامی كونسل كے سربراہ اور مسجد الاقصی كے خطيب " عكرمہ صبری" نے ايك بيان میں كہا ہے كہ عالم اسلام كو فرانسيسی شدت پسندوں كے اقدام پر پرزور احتجاج كرنا چاہیے اور اسلامی ممالك كےسربراہوں كوبھی چاہیے كہ وہ اس سلسلہ میں اپنا رد عمل ظاہر كریں۔ انھوں نے فرانسيسی شدت پسندوں كی طرف سے فرانس كےشمال میں واقع مسلمانوں كے قبرستان میں ۵۰۰ قبروں كی بے حرمتی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے حكومت فرانس سےمطالبہ كيا كہ ايسے واقعات كی روك تھام كےلیے ٹھوس اقدامات كیے جائیں تاكہ اس قسم كے واقعات دوبارہ وقوع پذير نہ ہو سكیں۔ " عكرمہ صبری" نے فلسطين كے شہر يافا كی مسجد البحر پر یہوديوں كی طرف سے اہانت آميز كلمات لكھنے كی بھی پر زور مذمت كی۔
337811