(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" )" روئیٹرز العربیۃ" كے مطابق را برٹ كل ويل نے انٹرويو ديتے ہوئے كہا اديان كا تنوع نہ تو دنيا میں نفرت كا باعث ہے اور نہ ہی بھائی چارگی كی فضا میں كوئی رخنہ ڈالتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ سب بنی نوع انسان ان تمام حقوق كے حقدار ہیں جو عالمی انسانی حقوق كے چارٹر میں درج ہیں۔ را برٹ كل ويل نے بعض ممالك سے مطالبہ كيا كہ وہ انسانی معيار زندگی كو بہتر بنانےكی كوشش كریں اور اسسلسلہ میں كوئی كسر نہ اٹھا ركھیں۔ اسی طرح انھوںنے غربت ، ناخواندگی، عورت اور مرد كی برابری اور انسانی عزت و شرف كے سلسلہ میں اسلامی سربراہی كانفرنس كی جانب سے كی جانے والی كوششوں كو بھی سراہا۔
337872