فرانس كی مختلف اسلامی تنظيموں كی جانب سےغزہ میں ہونے والے سانحہ كی شديد مذمت

IQNA

فرانس كی مختلف اسلامی تنظيموں كی جانب سےغزہ میں ہونے والے سانحہ كی شديد مذمت

11:38 - December 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1724269
بين الاقوامی گروپ: فرانس میں اسلامی تنظيموں كی يونين (UOIF) نے حضرت عيسی كی ولادت كےموقع پر پوری دنيا سے غزہ میں ہونے والے سانحہ پر مذمت كا مطالبہ كيا ہے۔

(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") "UOIF" كی جانب سے ايك بيان میں كہا گيا ہے كہ اسرائيل كی طرف سے غير انسانی سلوك پر پريشان ہے۔ غزہاس وقت ايك ايسی بستی بن چكی ہے جہاں پانی، خوراك، بجلی اور دوائيوں كی عدم فراہمی كی وجہ سے زندگی مشكل ہو گئی ہے۔ اسرائيل كے پے درپے حملوں كی وجہ سے شہداء كو دفن كرنے كی مہلت بھی ميسر نہیں ہے۔ پيغام میں كہا گيا ہے كہ عيد الاضحٰی اور حضرت عيسی كی ولادت یہ دو واقعات ہميشہ غزہ میں بسنے والے عيسائيوں اور مسلمانوں كے لیے مل بیھٹنے اور باہمی دينی روابط كو بہتر بنانے كے لیے بہترين مواقع شمار ہوتے تھے ليكن امسال محاصرہ كی وجہ سے نہ تو فلسطينی مسلمان حج كے لیے جا سكےاور نہ ہی حضرت عيسی كی ولادت كے جشن میں شركت كے خواہاں ہزاروں عيسائی بيت المقدس پہنچ سكے۔ آخر میں اس امر كی طرف بھی اشارہ كيا گيا كہ يونين دنيا كے تمام لوگوں سے تقاضا كرتی ہے كہ اس محاصرہ كو ختم كرنے كےلیے اپنی انفرادی اور اجتماعی كوششوں كو بروے كار لائیں۔
338504

نظرات بینندگان
captcha