مصر كی جانب سے غزہ پر اسرائيل كے فضائی حملوں كی مذمت

IQNA

مصر كی جانب سے غزہ پر اسرائيل كے فضائی حملوں كی مذمت

12:13 - December 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1724307
بين الاقوامی گروپ: صدرمملكت كے دفتر سے جاری ہونے والے بيان میں غزہ پر اسرائيل كے حالیہ حملہ كی شديد مذمت كی گئی ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" )روٹيرز العربیۃ كے مطابق مصری صدرنے اسرائيلی حملے كی شديد مذمت كی ہے۔ ياد رہے اس حملے كے نتيجے میں ۱۴۰ فلسطينی مسلمان شہيد ہو گئے تھے۔ بيان میں كہا گيا ہے كہ اسرائيل ،حملے میں ہلاك اور زخمی ہونےوالے افراد كا ذمہ دار ہے۔ مصر ،غزہ اور اسرائيل كے درميان كشيدگی ختم كرانے كے لیے بھر پور كوشش كرے گا۔ بيان میں اسرائيلی فضائی حملوں كے اثرات كی جانب اشارہ اورفلسطينی گروہوں سے جنگ بندی كی اپيل كی گئی ہے۔ ياد رہے كہ ايك طرف تو مصری حكومت حالیہ حملوں كی مذمت كر رہی ہےاور دوسری طرف غزہ كے لوگوں كے لیے " رفح" كا راستہ بھی بند كیے ہوئے ہے۔
339055

نظرات بینندگان
captcha