غزہ كی صورتحال پر عرب وزرائے خارجہ كا ہنگامی اجلاس

IQNA

غزہ كی صورتحال پر عرب وزرائے خارجہ كا ہنگامی اجلاس

11:08 - December 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1724884
بين الاقوامی گروپ: غزہ پر اسرائيل كے حالیہ ہوائی حملے پر قاہرہ میں عرب وزارئے خارجہ كا ہنگامی اجلاس طلب كر ليا گيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "روئٹرزالعربیۃ" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ عرب ليگ كے جنرل سيكرٹری عمرو موسی نے كہا ہے كہ عرب ليگ وزرائے خارجہ كا ہنگامی اجلاس اردن كی درخواست پراسرائيل كےحالیہ وحشيانہ حملوں كے خلاف مشتركہ موقف اختياركرنے اور اسرائيل كے ہوائی حملے ركوانےكی غرض سے بلايا گيا ہے۔ عمروموسی نے اسرائيل كے ہوائی حملوں پر تبصرہ كرتےہوئے كہا كہ یہ حملے سوچے سمجھے منصوبے كے تحت كیے گئے ہیں ۔ انھوں نے كہا كہ عرب ممالك میں ليبيا تنہا ملك ہے جو اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كا ممبر ہے۔ لہذا اس نے اسرائيل حملات ركوانے كے لیے سلامتی كونسل كا ہنگامی اجلاس بلانے كی اپيل كی جس كے نتيجہ میں ۲۸ دسمبر كو نيويارك میں سلامتی كونسل كا اجلاس منعقد ہوا۔
339269
نظرات بینندگان
captcha