بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے خبررساں ويب سائٹ " روٹيرزا لعربیۃ" سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے وزير خارجہ برنارڈ كوچز" نے كہا كہ اسرائيل كی طرف سے ہوائی حملوں میں شدت يورپی برادری كے لیے سخت پريشانی كا سبب ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ يورپين يونين كی كوشش رہے گی كہ اقوام متحدہ كے ساتھ مل كر اس مسئلے كا پر امن حل تلاش كيا جا ئے تاكہ غزہ میں غذائی اور طبی امداد كی فراہمی ممكن ہو سكے۔ كوچز نے ہفتہ كے روز ہونے والے اسرائيلی حملوں اور اس كے نتيجے میں سينكڑوں فلسطينيوں كی ہلاكت پر مطالبہ كيا ہےكہ اسرائيل فی الفور حملے بند كرے۔ فرانسيسی وزارت خارجہ كے ترجمان نے يقين دلايا كہ فرانس اور يورپی يونين غزہ میں بسنے والے عوام كی ہر طرح سے مدد كرنے كےلیے تيار ہیں۔
340843