بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے خبررساں ويب سائٹ " روٹيزرالعربیۃ" سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری نے عرب اور مغربی ممالك كے حكام پر تنقيد كی اور غزہ پر اسرائيلی محاصرہ اور حملوں كو روكنے كے لیے ہونے والی كوششوں كو ناكافی قرار ديا۔ " بان كی مون" نے اپنے بيان اس بات پر زور ديا كہ اسرائيلی حملوں اور غزہ كا محاصرہ ختم كرانے كےلیے سايسی راہ حل پيش كيا جائے اور عالمی سربراہوں سے مطالبہ كيا كہ غزہ میں ہونے والی جارحيت كو روكنے كے لیے درست سمت میں قدم اٹھائیں۔ انھوں نے عرب ليگ كے وزرائے خارجہ سے بھی مطالبہ كيا كہ غزہ كے بحران پر مشتركہ موقف اختياركریں۔ واضح رہے كہ بدھ كے روز غزہ پر اسرائيلی جارحيت كو روكنے كے لیے تمام وزرائے عرب ايك اجلاس منعقد كرنے والے تھے۔
340811