مصر كے عوام كا حسنی مبارك كے خلاف مظاہرہ

IQNA

مصر كے عوام كا حسنی مبارك كے خلاف مظاہرہ

13:35 - January 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1726642
بين الاقوامی گروپ: ۳۱ دسمبر كو مصر كے شہر " سوان " میں ہزاروں مصری عوام نے حالیہ اسرائيلی حملوں كے اعتراض میں مصری صدر " حسنی مبارك" كےخلاف نعرے لگائے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") خبررساں ويب سائٹ " الجزيرہ" كے مطابق مظاہرہ میں بعض اركان اسمبلی بھی موجود تھے۔ مظاہرہ میں شركت كرنے والے افراد نے غزہ پر اسرائيلی جارحيت اور صدر حسنی مبارك كے موقف پر شديد تنقيد كی اور غزہ كے لیے امدادی راستہ " رفح" كے كھلے ركھنے كا مطالبہ كيا۔ مصر كے ركن اسمبلی محمد العمدۃ نے مظاہرہ سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مصر كی حمايت كے بغير اسرائيل اور امريكا كسی بھی عرب ملك پر حملہ كرنے كی جرات نہیں كر سكتے تھے اور آج بھی مصر كی پاليسيوں ہی كی وجہ سے ہمیں ذلت اور رسوائی كا سامنا ہے۔ اخوان المسلمين سے تعلق ركھنے والےبعض اركان اسمبلی نے ۳۰ دسمبر كو طنطا شہر مين مظاہرہ كياجس میں مصر كے صدر حسنی مبارك كے خلاف نعرے بازی ہوئی۔ ركن اسمبلی " سيد عسكر" نے مصری حكومت پر الزام لگايا كہ فسلطينی عوام كے قتل عام میں مصری حكومت نے اسرائيل كی مدد كی ہے ۔
341555

نظرات بینندگان
captcha