(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") فرانسيسی خبررساں ايجنسی " AFP" كے مطابق فلسطين كے عيسائی روحانی پيشواوں جن میں آرتھوڈوكس پادری تھيوفيلس سوم ،فواد ٹوال اور توركم دوم نے چار جنوری كو فلسطين میں " امن و عدالت " كا دن قرار دينے كے لیے تجويز پيش كی ہے۔ بيان میں تمام پادری حضرات نےاسرائيلی حملوں كی سخت مذمت كرتے ہوئے حملوں كے فوری خاتمہ كا مطالبہ بھی كيا۔ اسسلسلہ میں انھوں نے تمام عالمی معاشروں سے فلسطين میں ہونے والے مظالم كے سلسلے میں اپنا كردار ادا كرنے كا مطالبہ كيا تاكہ غزہ میں جاری اسرائيلی جارحيت ختم كروائی جا سكے۔ عيسائی رہنماوں نے فلسطينی گروہوں سےاندرونی اختلافات كو ختم كرنے كا تقاضا كيا ہےاور اس بات پر بھی زور ديا ہےكہ فلسطين میں امن و امان كی صورت حال دوبارہ بحال ہونے میں اپنا كردار ادا كریں۔
341680