بش كا عالمی اداروں سے حماس پر دباو ڈالنے كا مطالبہ

IQNA

بش كا عالمی اداروں سے حماس پر دباو ڈالنے كا مطالبہ

11:52 - January 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1727767
بين الاقوامی گروپ: امريكی صدر جارج ڈبليو بش نےعالمی اداروں سے مطالبہ كيا ہےكہ وہ حماس تحريك كےجنگجووں پر دباو بڑھائیں تاكہ وہ اسرائيلی ٹھكانوں پر راكٹ حملے بند كردیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق " Xinhua" نے كہا ہےكہ بش حكومت نے حماس كے راكٹ حملوں كی مذمت كی ہے اور مختلف عالمی اداروں سےمطالبہ كيا كہ وہ حماس كے ان راكٹ حملوں كو بند كرنے كےلیے دباو ڈالیں۔ حماس كے راكٹ حملے اسرائيلی بمباری كےرد عمل میں ہو رہے ہیں۔ بش كی طرف سے یہ مطالبہ ايسے وقت كيا جا رہا ہے كہ جب غزہ كے مختلف علاقوں پر آٹھ دن سے اسرائيلی طيارے بمباری كر رہے ہیں۔ اور ۵۰۰ فلسطينی شہيد اور دو ہزار سے زائد زخمی ہو چكے ہیں۔ بش اسرائيل كا اصلی حامی ہے اور وہ ان حالات میں صلح كی بات كر رہا ہے جب اسرائيل نے تمام انسانی حقوق اور عالمی قوانين كو پامال كر كے غزہ كو خاك و خون میں تبديل كر ديا ہے اور ان وحشيانہ كاروائيوں پر پوری دنيا كے مسلمان اور آزاد فكر لوگ سراپا احتجاج ہیں اور امريكی حكومت اسرائيلی جارحيت كی حمايت كر رہی ہے۔
342823

نظرات بینندگان
captcha