بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق (alqubanchi.com) ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ عراق كے مقدس شہر نجف اشرف كے امام جمعہ " سيد صدرالدين قبانچی" نے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا كہ جب تك اسرائيل كا غير قانونی اور منحوس وجود مشرق وسطی میں ہے۔ اس وقت تك فلسطين كے علاقے میں صلح قائم نہیں ہو سكتی۔ انھوں نے قابض صیہونيوں كے خلاف قيام كو فلسطينی قوم كا مسلمہ حق قرار ديا اور كہا كہ اسرائيل نے فلسطينی عوام كے تمام حقوق غصب كر ركھے ہیں اور یہ فلسطينی ملت كا حق ہےكہ وہ اپنی سرزمين كی آزادی كےلیے قابض فوجوں سے برسرپيكار ہوں۔ قبانچی نے اسرائيل كے فضائی حملوں اور غزہ كے محاصرہ كی شديد مذمت كی اور عرب و اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا كہ وہ سلامتی كونسل اور اقوام متحدہ پر غزہ كا محاصرہ اور بے گناہ لوگوں كا قتل عام بند كرنے كے لیے دباو ڈالیں۔
342786