اسرائيل كی ويب سائٹس ہيك

IQNA

اسرائيل كی ويب سائٹس ہيك

12:36 - January 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1727820
بين الاقوامی گروپ: اسرائيل كی غزہ پر جارحيت اور قتل عام پر اعتراض كرتے ہوئے بعض افراد نے اسرائيلی ويب سائٹس ہيك كر لیں۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") اردن كے روزنامہ "الدستور" كے مطابق اسرائيل ریڈيو كےاہلكاروں نے بتايا ہے كہ آخری ويب سائٹ جو ہيك ہوئی ہے اسرائيلی انگريزی اخبار" يديعوت احرنوت" ہے۔ ہيكرز نے اس سائٹ كے مختلف صفحات پر غزہ میں اسرائيل كے ہاتھوں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد نيز عراقی قيديوں پر امريكی ظلم و تشدد كی تصاوير شائع كی ہیں۔ اسرائيلی ويب سائٹ " بينك ڈسكاونٹ" اور اسرائيلی اخبار " معاريو " كی سائٹ بھی ہيك شدہ سائٹوں میں شامل ہیں اسرائيل كے ریڈيو نے یہ بھی اعلان كيا كہ دو روز پہلے حماس كے بعض جانباز فوجی ریڈيو كی فريكونسی كو خراب كرنے میں بھی كامياب ہوئے ہیں۔
343070
نظرات بینندگان
captcha