(ين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا") خبررساں ويب سائٹ "الجزيرہ نیٹ" كے مطابق ٹائم كی ۴ جنوری كی اشاعت میں كہا گيا ہے كہ ايك طرف عراقی نامہ نگار منتظرالزيدی كی طرف امريكی صدر كی توہين دوسری طرف غزہ میں مظلوم اور نہتے عوام كا قتل صدر بش كی خارجہ پاليسی كی ناكامی كا منہ بولتا ثبوت ہے۔ رپورٹ میں ابو غريب جيل میں امريكی فوجيوں كی طرف سے انسانيت سوز اقدامات اور ہزاروں كی تعداد میں عراقی عوام كی ہلاكت كی طرف اشارہ كيا گيا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی كہا ہے كہ عراق پر امريكی حملے سے نہ صرف عراق میں جمہوريت بحال نہ ہو سكی بلكہ روز بروز فرقہ وارانہ فسادات بھی شدت اختيار كرتے جا رہے ہیں۔ ٹائم میں كہا گيا ہے كہ فلسطين میں امن و امان كی صورتحال كو بہتر بنانے كے لیے مغربی ممالك نے اپنا كردار ادا نہیں كيا یہی وجہ ہے كہ اسرائيل غزہ پر زمينی اور فضائی حملے كر رہا ہے۔
343660