(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا") "La Groix" كے مطابق بان كی مون نے سلامتی كونسل كے ہنگامی اجلاس سے پہلے سابق اسرائيلی وزير اعظم سےمطالبہ كيا ہےكہ وہ غزہ پر زمينی كاروائياں فورا بند كرے۔ انھوں نے كہا كہ ان حملوں میں زيادہ تر معصوم بچوں كی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور اسرائيل اپنے زمينی حملوں میں بھاری اسلحے كا استعمال كر رہا ہے جس سے مسئلہ سلجھنے كی بجائے مزيد الجھ رہا ہے۔ بان كی مون نےعالمی برادری سےغزہ میں نہتے اور مظلوم عوام كے قتل عام كو روكنے كے لیے اپنا كردار ادا كرنے كا مطالبہ بھی كيا ہے۔ اجلاس میں امريكا اور انگلينڈ كے علاوہ سبھی ركن ممالك نے جنگ بندی كا مطالبہ كيا ہے۔
343550