سلامتی كونسل نے غزہ پر حملوں كے توقف كے مطالبہ كو مسترد كر ديا

IQNA

سلامتی كونسل نے غزہ پر حملوں كے توقف كے مطالبہ كو مسترد كر ديا

13:59 - January 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1728283
بين الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل نے عرب ممالك كی جانب سے غزہ پر اسرائيلی جارحيت كی مذمت اور فوری خاتمہ كے مطالبہ كو مسترد كرديا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا") " الجزيرہ" كی ويب سائٹ كے مطابق سلامتی كونسل كےصدر جان موريس نے اعلان كيا كہ چار گھنٹے كی طويل بحث كے بعد بھی اجلاس بغير كسی نيتجہ كے ختم ہو گيا ہے۔ موريس نے كہا كہ سلامتی كونسل كے اركان كے درميان اس مسئلےپر ذہنی ہماہنگی ديكھنے میں آئی۔ دوسری طرف نيكاراگوئہ كے ميك گل ڈسكوٹو نے اجلاس كی ناكامی پر سخت تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ اس ناكامی كی وجہ سے سلامتی كونسل كی ساكھ خراب ہو گئی ہے۔ سياسی تجزیہ نگاروں كا كہنا ہے كہ امريكہ نے فقط اس بات پر مطالبہ كو مسترد كر ديا كہ اس بر سب اركان كا متفق ہونا ضروری ہے۔ برطانیہ كے سلامتی كونسل میں نمائندہ جان سارز نے بھی اجلاس كی ناكامی پر اظہار افسوس كيا ہے۔ ياد رہے كہ ليبيا نے غزہ میں ہر قسم كی مسلحانہ كاروائی كے فوری خاتمہ كا مطالبہ كيا تھا۔
343691
نظرات بینندگان
captcha