فلسطينيوں كو نفرت اور جنگ كی بھينٹ چڑھايا جا رہا ہے ۔ پاپ بنڈيكٹ

IQNA

فلسطينيوں كو نفرت اور جنگ كی بھينٹ چڑھايا جا رہا ہے ۔ پاپ بنڈيكٹ

13:05 - January 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1728893
بين الاقوامی گروپ: كيتھولك عيسائيوں كے پيشوا پاپ بنڈيكٹ نے غزہ كی پٹی میں معصوم لوگوں كے قتل عام پر شديد تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ جنگ يوں ہی جاری رہی تو حالات ہولناك صورت اختيار كر جائیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" فرانسيسی سركاری خبررساں ادارہ (AFP) كے مطابق پاپ نے اسرائيل اور فلسطينی متحارب گروہوں سےمطالبہ كيا ہے كہ جنگ ختم كردیں۔ انھوں نے حالیہ بمباری اور اس كےنتيجہ میں ہونے والے جانی نقصان كو انتہائی غم انگيز قرار ديتےہوئے كہا كہ جنگ وجدال كبھی بھی مسئلہ كو حل نہیں كر سكتے۔ پاپ نے فلسطين كے عيسائی رہنماوں سے كہا ہے كہ وہ جنگ بندی كے لیے اجتماعی دعا كریں اور اس نيك كام میں وہ بھی ان كےساتھ شريك ہیں۔ ياد رہے كہ پاپ نے اتوار كے دن اسرائيلی جارحيت كی مذمت كرتے ہوئے دونوں دھڑوں سے اپيل كی تھی كہ وہ جنگ ختم كر دیں۔
344327

نظرات بینندگان
captcha