(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا") الجزيرہ نیٹ كی ويب سائٹ كے مطابق مصر كے بعض ماہرين قانون كی طرف سے بيان شائع ہوا ہے جس میں غزہ كے عوام سے اظہار ہمدردی كرتے ہوئے كہا گيا ہے كہ امريكہ سے سياسی اور اقتصادی وابستگی كی وجہ سے مصر اسرائيلی حملوں كےمقابلے میں كوئی قطعی موقف پيش نہیں كر سكا۔ ماہرين نے صدر حسنی مبارك كی طرف سے " رفح" كے راستہ كوبند كرنے كے حكم كو ايك سياسی چال قرار ديا اور كہا كہ یہ اقدام صرف دينی اقداركے ہی نہیں بلكہ تمام انسانی حقوق كے بھی خلاف ہے۔ بيان میں تاكيد كی گئی ہے كہ بين الاقوامی انسانی حقوق كے منشور میں واضح طور پر بيان كيا گياہے كہ جنگ میں غير مسلح اور عام عوام كو نشانہ نہ بنايا جائے حتی ان كی روز مرہ كی ضروريات كو بھی پورا كيا جائے۔ مصر كے مختلف فلاحی اداروں كی طرف سے مصر كے صدر حسنی مبارك سے اپيل كی گئی ہے كہ وہ انسانی ہمدردی كی بنياد پر بھيجی جانے والی امداد كو غزہ تك پہنچانے كے لیے رفح كا راستہ كھلا رہنے دیں۔
344399