ظالم كے خلاف ڈٹ جانا ہی اصل كاميابی ہے ۔ احمدی نژاد

IQNA

ظالم كے خلاف ڈٹ جانا ہی اصل كاميابی ہے ۔ احمدی نژاد

12:35 - January 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1729389
بين الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر احمدی نژاد نے كہا ہے كہ اپنی عزت، تشخص، وقاراور حق خود اراديت كی خاطر ظالم كے خلاف ڈٹ جانا ہی اصل كاميابی ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") صدارتی دفتر كے شعبہ ذرائع ابلاغ كے مطابق ايرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ايك اجلاس میں كہا ہے كہ دنيا كو اس وقت در پيش مشكلات عالمی ظالمانہ نظام كا نتيجہ ہیںلہذا ضروری ہے كہ ان نظاموں كو بدلا جائے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ غزہ پر حملہ ، اسرائيل كا وجود ، عراق اور افغانستان پر قبضہ اور لبنان پر حملہ یہ سبھی ايك ہی سلسلہ كی كڑی ہیں۔ ايرانی صدر نےخاص طور پر اس نكتہ كی جانب اشارہ كيا كہ آزادی اور انسان دوستی كے كھوكھلے نعرے لگا كر انسانيت كا مذاق اڑايا جارہا ہے۔ امريكہ اور اس كے حواری كے نزديك كسی بھی قوم يا ملك كی كوئی حيثيت نہیں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ انسانی عزت اور شرافت كی حفاظت كے لیے اسرائيل جيسے ملك كے سامنے ڈٹ جانے میں ہی غزہ كے مسلمانوں كی كاميابی ہے۔ احمدی نژاد نے غزہ میں ہونے والے مظالم كے خلاف وسيع پيمانے پراحتجاجی مظاہرے اور فلسطينی مظلوم عوام كی حمايت كرنے پر ايرانی عوام اور نوجوانوں كو خراج تحسين پيش كيا۔ ايرانی صدر نے كہا كہ ظلم اور زيادتی كو ختم كرنے كےلیے اس كے خلاف بھر پور اور موثر احتجاج كرنا ہوگا۔
344035
نظرات بینندگان
captcha