(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") آسٹريلين نيوز ايجنسی "AAP" كے مطابق كينبرا كے مسلمان علماء اور مسيحی پيشواؤوں نے بھی احتجاجی مظاہرہ میں شركت كی اور اسرائيل كے حملوں كی شديد مذمت كرتے ہوئے مشرق وسطی میں پائيدار امن كا مطالبہ كيا۔ مظاہرين نے شمعیں اس ترتيب سے روشن كی ہوئی تھیں جس سے عربی اور انگريزی زبان میں " غزہ كو نجات دلاؤ" كی عبارت بنتی تھی۔ آسٹريليا كی" انجمن اسلام دوستی" كے ايك ركن قيصر ترار نے كہا كہ ہم شمعیں جلا كر ظلم كی تيرگی دكھلانا چاہتے ہیں۔
345956