بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار "عكاظ" نے لكھا ہے كہ طلبا میں حفظ قرآن كريم كا شوق بڑھانے اورمقابلوں میں شريك ہونے والے نوجوانوں كی حوصلہ افزائی كے لیے حفظ قرآن كريم كے گيارہویں " الامير سلمان" مقابلوں كا انعقاد كيا جارہا ہے جس میں طلباء اور طالبات شركت كریں گے۔ یہ مقابلے دو ہفتے جاری رہیں گے۔ مقابلوں میں كامياب ہونے والے طلباء دوسرے مرحلے میں پہنچیں اوراس كے بعد آخری مرحلے كے مقابلے جمادی الاولی ۱۴۳۰ء كو منعقد كیے جائیں گے۔ ان مقابلوں كا انعقاد سعودی عرب كے محكمہ تعليم كےتعاون سے كيا جا رہا ہے۔
346502