اسرائيلی ذرائع ابلاغ غزہ میں وحشيانہ كاروائيوں پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہیں ۔ واشنگٹن پوسٹ

IQNA

اسرائيلی ذرائع ابلاغ غزہ میں وحشيانہ كاروائيوں پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہیں ۔ واشنگٹن پوسٹ

13:12 - January 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1730465
بين الاقوامی گروپ: واشنگٹن پوسٹ نے ايك تجزیہ میں لكھا ہے كہ اسرائيلی ذرائع ابلاغ غزہ میں جاری جارحيت اور غير انسانی سلوك كی تصاوير كو سنسر كرنے میں جٹے ہوئے ہیں۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا") خبررساں ويب سائٹ "الجريرہ نیٹ" نے واشنگٹن پوسٹ كےتجزیہ كونقل كيا ہے۔ جس میں كہا گيا ہے كہ اسرائيل نہ تو كسی رپورٹر كو غزہ میں داخل ہونے ديتا ہے اورنہ يی غزہ كے زخمی يا شہيد ہونےوالے معصوم بچوں اور عورتوں كی تصاوير دكھانے دے رہا ہے۔ اخبار نے لكھا ہے كہ اسرائيل كی جانب سے حملوں كےنتيجہ میں اب تك ۸۰۰ سے زائد فلسطينی جاں بحق ہو چكے ہیں جن میں آدھے سے زيادہ چھوٹے بچے شامل ہیں اور اسرائيل ابھی تك اس غلط فہمی میں مبتلا ہے كہ وہ یہ جنگ جيت رہاہے جبكہ دوسری طرف حماس نے حالیہ دنوںمیں بہت سخت مزاحمت كر كے بڑے پيمانے پر اسرائيلی فوج كو نقصان پہنچايا ہے۔ رپورٹ كے مطابق اسرائيلی ٹيلی ويژن چينلز ان حملوں اور حماس كی جانب سے پہنچنے والے نقصانات كو مناسب كوريج نہیں دے رہے ہیں۔
346838
نظرات بینندگان
captcha