(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") خبررساں ويب سائٹ "الجزيرہ نیٹ" كے مطابق نومی كلين نے مضمون میں لكھا ہے كہ اب تك دسيوں یہودی آرٹسٹوں اور اسكالرز نے اسرائيل میں موجود مختلف ممالك كے سفيروں كو پيغام ارسال كیے ہیں جن میں مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ اپنے اپنے ملكوں كے ذريعہ اسرائيل كو روكنے كے لیے دباو ڈالیں ۔ نومی كلين نے یہ بھی كہا ہے كہ غزہ میں اسرائيلی جارحيت كو روكنے كے لیے اسرائيل پر اقتصادی پابندياں عائد كرنا بہترين راہ حل ہو سكتا ہے۔ اسرائيل ۲۰۰۸ء سے اب تك حزب اللہ كے ساتھ جنگ ، غزہ كا محاصرہ اور نئی یہودی بستيوں كی تعمير جيسے جرائم كا مرتكب ہو چكا ہے۔انھوں نے آخر میں لكھا كہ اسرائيل سے روابط ختم كرنے سے اس كی اقتصادی طاقت ختم ہو جائے گی اوراسرائيل غزہ پر جارحيت ختم كرنے كے لیے مجبورہو جائے گا ۔
346861