بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مفتی اعظم لبنان " احمد بن محمد الخليلی" نےاردنی اخبار " الدستور" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيلی حملوں پر دنيائے اسلام اور عرب ممالك كا موقف بہت ہی كمزور ہے۔ انھوں نے كہا كہ امت مسلمہ كی كمزوری اور اختلافات كی وجہ سے اسرائيل كو یہ جرائت ہوئی كہ وہ ايسی گستاخی كرے اور غزہ میں انسانی شرافت و كرامت كا جنازہ نكال دے۔ اب مسلمان علماء اور مبلغين كی ذمہ داری ہے كہ دنيائے اسلام كو اسرائيلی حملات كےحقائق سے آگاہ كریں اور غزہ كے بے گناہ لوگوں كی امداد كےلیے قدم بڑھائیں۔ مفتی اعظم عمان نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كو پہلے سے كہیں زيادہ وحدت ويكجہتی اور غزہ كےمظلوم عوام سے اظہار ہمدردی كی ضرورت ہے۔ میں امت مسلمہ سے اپيل كرتا ہوں كہ وہ اختلاف كو ختم كركے دشمن كی سازشوں كو بے نقاب كریں۔
346784