بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كے اخبار" الوطن" نے لكھا ہے كہ خانہ كعبہ كو غسل دينے كی تقريب میں مكہ مكرمہ كے امير خالد فيصل بن عبدالعزيز كے علاوہ مسلمان علماء اور دانشوروں كی بڑی تعداد نے شركت كی ۔ خانہ كعبہ كو غسل دينے كی تقريب كو سال میں دو بار منعقد كيا جاتا ہے۔ سنت نبوی (ص) كے مطابق غسل خانہ خدا كی تقريب يكم ذوالحجہ اور پندرہ محرم كو انجام دی جاتی ہے كيونكہ رسول اكرم (ص) نے فتح مكہ كے روز خانہ كعبہ كو بتوں سے پاك كيا تھا اور پھر اپنے اصحاب كے ساتھ كعبہ میں داخل ہو كر اسے ہر قسم كی آلودگی سے پاك كيا تھا۔ خانہ كعبہ كو غسل دينے كے لیے ہر سال ايران سےمخصوص آب گلاب درآمد كيا جاتا ہےجسے آب زمزم كے ساتھ ملا كر خانہ كعبہ كی ديواروں كا اندرونی حصہ دھويا جاتا ہے پھر بہترين اور معطر كپڑوں سے انہیں صاف كيا جاتا ہے۔
347419