برما كے مسلمان اورعيسائی باشندوں پر نئی پابندياں

IQNA

برما كے مسلمان اورعيسائی باشندوں پر نئی پابندياں

10:30 - January 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1731810
بين الاقوامی گروپ: برما كی حكومت كی طرف سے مسلمان اور عيسائی باشندوں كے گھروںمیں ہر قسم كی مذہبی تقريبات كے انعقاد پر پابندی لگادی گئی ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") خبررساں ويب سائٹ "Asia News" كے مطابق برما كے مذہبی امور كے وزير نے ايك حكم صادر كيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ مسلمان اور عيسائی باشندے مذہبی رسومات اورعبادات جن میں باجماعت نماز، دينی كلاسز، قرائت قرآن يا انجيل خوانی كی نشستیں اپنے گھروں میں انجام نہیں دے سكتے۔ نئے قانون كی خلاف ورزی كی صورت میں ان كےخلاف قانونی كاروائی كی جائے گی۔ اس سے پہلے بھی باما كی حكومت نے نئی مساجد كی تعمير پر پابندی عائد كرنے كے علاوہ پہلے سے موجود مساجد پر بھی بعض پابندياں عائد كر كے انكی سرگرميوں كومحدود كر ديا ہے۔ برما جنوبی ايشيا كا چھوٹا سا ملك ہے جس كی ۹۰ فيصد آبادی بدھ مت اور بقیہ ۴ فيصد مسلمان اور ۵ فيصد عيسائی آباد ہیں۔
348147

نظرات بینندگان
captcha