رفح كے راستہ كو بند كرنا امت مسلمہ كے ساتھ خيانت كے مترادف ہے

IQNA

رفح كے راستہ كو بند كرنا امت مسلمہ كے ساتھ خيانت كے مترادف ہے

13:06 - January 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1731861
بين الاقوامی گروپ: عالم اسلام كے مشہور علماء اور دانشوروں نے ايك مشتركہ بيان میں بعض عرب ممالك كی طرف سے اسرائيل كےساتھ ساز بازاورمصر كی جانب سے رفح كے راستہ كو بند كرنے كے اقدام كو امت مسلمہ كے ساتھ بہت بڑی خيانت قرار ديا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'') الجزيرہ نیٹ كی ويب سائٹ كے مطابق ۱۵ جنوری كو دنيائےاسلام كے ۱۰۰ سے زائد علماء نے ايك بيان جاری كيا جس میں كہا گيا ہے كہ غزہ تك خوراك اور امدادی سامان كی ترسيل میں ركاوٹیں كھڑی كرنےكےلیے رفح كا راستہ بند كرنا معصوم اور نہتے بچوں عورتوں اور بوڑھوں كے قتل میں شريك ہونے كے مترادف ہے۔ علماء نے دنيا بھر كے علماء اور دانشوروں سے اپيل كی ہے كہ غزہ كی پٹی میں محصور مظلوم عوام كی مدد كے لیے جہاد كا حكم دیں۔ بيان میں مختلف اسلامی تنظيموں اور اسلامی ذرائع ابلاغ سے بھی مطالبہ كيا گيا ہے كہ غزہ كے مجاہدين كی مدد كریں اور پوری دنيا كے سامنے اسرائيل كے حقيقی چہرے كو بے نقاب كریں ۔ بيان پر سعودی عرب كے اسلامك تھاٹ سنٹر كے سربراہ ناصر الحنينی ،رياض يونيورسٹی كے شعبہ سنت كے سابق سربراہ عبداللہ بن حمود التويحبری ،مصری دانشور وجدی غنيم، انجمن انصار السنۃ المحمدیۃ كے نائب صدر جمال المراكبی اور ديگر اہم علماء نے دستخط كیے۔
348227

نظرات بینندگان
captcha