فرانس كے یہودی پيشوا نے غزہ میں جنگ بندی كا مطالبہ كر ديا

IQNA

فرانس كے یہودی پيشوا نے غزہ میں جنگ بندی كا مطالبہ كر ديا

11:36 - January 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1731865
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے سب سے بڑے یہودی پيشوا " جائلز برن ہيم " نے ايك تقريرمیں فرانس كے مذہبی رہنماوں سےاپيل كی ہے كہ وہ غزہ میں جنگ بندی كے لیے اپنا كردار ادا كریں۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا") فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی " AFP" كے مطابق برن ہيم نے عالمی امن میں دينی پيشواؤں كے كردار پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ اسلام ، یہوديت اور عيسائيت كے رہنما ملكر غزہ میں جنگ بندی اور امن بحال كرنے كے لیے كوشش كریں۔ برن ہيم نےكہا كہ مذہبی رہنماوں كا كام امن آشتی كو پھيلانا ہے شدت پسندی اور جارحيت كو ہوا دينا نہیں ہے اس لیے مجھے اميد ہے كہ غزہ كی كشيدگی فرانس كے مختلف مذاہب اور اديان سے تعلق ركھنے والے افراد میں سرايت نہیں كرے گی۔
348183

نظرات بینندگان
captcha