انڈيا كی عليگڑھ يونيورسٹی میں اسلامی بينكاری كا كورس

IQNA

انڈيا كی عليگڑھ يونيورسٹی میں اسلامی بينكاری كا كورس

11:52 - January 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1733470
بين الاقوامی گروپ: انڈيا كی عليگڑھ يونيورسٹی نے پہلی بار اسلامك بينكنگ كے كورسز شروع كرنے كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" خبررساں ويب سائٹ (Times of India) كے مطابق یہ كورس ايك سالہ ہو گا۔ اور آخر میں اس كورس میں كامياب طلبا كو ڈپلومہ كی ڈگری دی جائے گی۔ اس كورس كے آرگنائزر محمد نجات اللہ صديقی نے كہا كہ اسلامك بينكنگ كورس كا آغاز آئندہ ٹرم سے ہو گا۔ اس وقت ہندوستان میں ايك بھی يونيورسٹی موجود نہیں جس میں اسلامی اقتصادی نظام كی تعليم دی جاتی ہو۔ اور كسی بھی يونيورسٹی میں اب تك اس قسم كے كورسز متعارف نہیں كروائے گئے۔ نجات اللہ صديقی نے بتايا كہ پورے ہندوستان میں ايك بھی اسلامی بينك موجود نہیں ۔ جبكہ ملك میں اسلامی بينكنگ كے لیے ميدان بالكل خالی پڑا ہوا ہے۔ بہت سی ہندوستانی كمپنياں اس میں سرمایہ كاری كرنے كے لیے بھی تيار ہیں۔ اس لیے مستقبل میں ہمارے پاس بيرونی سرمایہ كاروں كو اسلامی بينكنگ كی طرف راغب كرنے كے سنہری مواقع موجود ہیں۔ شريعت میں سود حرام ہے اس لیے اسلامی بينكاری میں بھی سود كو حرام قرار ديا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے كہ اسلامی بينكاری كو بلاسود بينكاری كا نام ديا جاتا ہے۔
350342

نظرات بینندگان
captcha