بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" بين الاقوامی اسلامی خبررساں ايجنسی " IINA" كے مطابق اس پانچ روزہ كانفرنس كا افتتاح مكہ كے امير خالد فيصل نے كيا اور پوری دنيا كے ۱۷۰ معروف علما اور مفتی حضرات نے شركت كی۔ بين الاقوامی اسلامی انجمن كے جنرل سيكٹری " شيخ عبداللہ بن عبدالمحسن التركی" نے كانفرنس كے بارے میں بتايا كہ اس كانفرنس كا مقصد فتوی كے لیے شرعی قوانين كی وضاحت اور اس كام كے لیے ايك مركز كی تشكيل ہے اس كے علاوہ بعض اسلامی ممالك میں معتبر علما كا فقدان اور اس مسئلہ كا حل بھی كانفرنس كے بنيادی اہداف میں سے ايك ہے۔ شيخ عبد اللہ التركی نے كہا كہ غير معروف فتووں كا صادر ہونا فتوے كی اہميت، فتوے كے نظام میں ہونے والی تبديلياں ،سٹيلائٹ چينلز سے فتووں كا نشر ہونا اور گروہی اجتہاد كی ضرورت اور افاديت جيسے موضوعات اس كانفرنس میں زير بحث رہیں گے۔
349695