مكہ میں بين الاقوامی فتوٰی كانفرنس كا آغاز

IQNA

مكہ میں بين الاقوامی فتوٰی كانفرنس كا آغاز

11:54 - January 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1733471
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزيز كے زير سرپرستی مكہ شہر میں ايك بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز ہوا جس كو بين الاقوامی آرگنائزيشن براے اسلامی فقہ نے منعقد كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" بين الاقوامی اسلامی خبررساں ايجنسی " IINA" كے مطابق اس پانچ روزہ كانفرنس كا افتتاح مكہ كے امير خالد فيصل نے كيا اور پوری دنيا كے ۱۷۰ معروف علما اور مفتی حضرات نے شركت كی۔ بين الاقوامی اسلامی انجمن كے جنرل سيكٹری " شيخ عبداللہ بن عبدالمحسن التركی" نے كانفرنس كے بارے میں بتايا كہ اس كانفرنس كا مقصد فتوی كے لیے شرعی قوانين كی وضاحت اور اس كام كے لیے ايك مركز كی تشكيل ہے اس كے علاوہ بعض اسلامی ممالك میں معتبر علما كا فقدان اور اس مسئلہ كا حل بھی كانفرنس كے بنيادی اہداف میں سے ايك ہے۔ شيخ عبد اللہ التركی نے كہا كہ غير معروف فتووں كا صادر ہونا فتوے كی اہميت، فتوے كے نظام میں ہونے والی تبديلياں ،سٹيلائٹ چينلز سے فتووں كا نشر ہونا اور گروہی اجتہاد كی ضرورت اور افاديت جيسے موضوعات اس كانفرنس میں زير بحث رہیں گے۔
349695

نظرات بینندگان
captcha