تركی كے صدر نے اوباما سے درخواست كی ہے كہ غزہ میں جنگ بندی كو يقينی بنانے كے لیے اپنا كردار ادا كریں

IQNA

تركی كے صدر نے اوباما سے درخواست كی ہے كہ غزہ میں جنگ بندی كو يقينی بنانے كے لیے اپنا كردار ادا كریں

12:37 - January 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1734365
بين الاقوامی گروپ: تركی صدرعبداللہ گل نےامريكہ كے منتخب صدر اوباما سے درخواست كی ہے كہ غزہ میں جنگ بندی كو يقينی بنانے كےلیے اپنا كردار ادا كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Hurriyet" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گذشتہ روز شرم الشيخ میں منعقد ہونے والی بين الاقوامی نشست میں شركت كے بعد انقرہ ائرپورٹ پرتركی كے صدر عبداللہ گل نے صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہم امريكہ كے منتخب صدر باراك اوباما سےدرخواست كرتے ہیں كہ وہ مسئلہ فلسطين كے حل كو اپنی ترجيحات میں شامل كریں اور غزہ كی پٹی میں جنگ بندی كو يقينی بنانے كے لیے اپنا كردار ادا كریں كيونكہ اگر امريكہ اس مسئلہ كے حل كےلیےحقيقت پسندی اور غير جانبداری سے كام لے تو یہ مسئلہ حل ہو سكتا ہے۔ انھوں نے غزہ كی افسوسناك صورت حال كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كو چاہیے كہ فوراً غزہ كے محاصرے كو ختم كركے فوجوں كو علاقے سے واپس بلا لے عبداللہ گل نے فلسطين كے مختلف گروہوں سے درخواست كی كہ وہ باہمی اختلافات بھلا كر پائيدار امن كے لیے كام كریں۔
350922
نظرات بینندگان
captcha