بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" روزنامہ" Peninsula" فرانس كے ادارہ برائے اقتصادی ترقی كے صدر آرنوڈ دوبرسن نے دوحہ قطر میں ايك پريس كانفرنس سے خطاب كيا جس میں انھوں نے اسلامی بينكاری میں سود كی حرمت پر اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ فرانس میں اسلامی بينكاری كے حوالے سے نئے قوانين كے مرتب ہونے سے پيرس میں اسلامی بينكاری كا مستقبل روشن ہے اور بہت جلد پيرس اسلامی بينكاری كا ايك اہم مركز بن جائے گا۔ آرنوڈ برسن نے مزيد كہاكہ پچھلے تين سالوں میں ہمارے ادارہ نے اسلامی بينكاری كے فروغ كے لیے انتہائی اہم قدم اٹھائے ہیں۔ اسلامی بينكاری كے صاف اور شفاف اصولوں اور عالمی اقتصادی بحران كے مقابلےمیں استقامت نہ صرف مسلمان سرمایہ داروں كے لیے كشش كا باعث ہے بلكہ دنيا كے مختلف ممالك میں ان بينكوں كی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔
352036