بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" BBC كےمطابق عدالت نے وايلڈرز كے مختلف چينلز پر اسلام مخالف بيانات دينے اور مسلمانوں كو نازيوں كے ساتھ تشبیہ دينے پر مقدمہ چلانے كا حكم ديا ہے۔ ايمسٹرڈيم كی ايك عدالت كے مطابق جمہوری نظام میں شرانگيز بيانات دينے كی ہرگز اجازت نہیں دی جا سكتی۔ مسٹر گيرت وايلڈرز نے عدالتی فيصلہ كو آزادی اظہار پر ايك حملہ قرار ديا ہے۔ گيرت وايلڈرز نے گزشتہ سال فتنہ نامی ايك فلم بنائی تھی جس میں اسلام كو پر تشدد مذہب قرار ديا تھا اور قرآن كا مقابلہ اڈولف ہیٹلہ كی خودنوٹسٹ سوانح عمربی " ميری جدوجہد" سے كيا تھا۔ اس سے پہلے ہالينڈ كی ايك عدالت میں مسلمانوں كو شكست كا سامنا كرنا پڑا تھا۔
352284