شارجہ میں طلباء كے قرآن و حديث مقابلوں كا آغاز

IQNA

شارجہ میں طلباء كے قرآن و حديث مقابلوں كا آغاز

12:38 - January 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1736096
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز اماراتی طلباء كے درميان قرآن مجيد اور حديث كےمقابلوں كا شارجہ میں آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كےروزنامہ " الخليج" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے شارجہ كے حاكم " سلطان بن محمد القاسمی" كی نظارت میں ۴ دن تك جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں كی انتظامیہ نے اعلان كيا ہے كہ یہ مقابلے لڑكوں اور لڑكيوں كے لیے عليحدہ عليحدہ منعقد ہوں گے اور ان مقابلوں كےانعقاد كا مقصد طلباء میں حفظ قرآن اور حفظ سنت نبوی (ص) كا شوق پيدا كرنا ہے۔ ياد رہے كہ ان مقابلوں كے ممتاز افراد كو قيمتی انعامات سے نوازا جائےگا۔ اور شارجہ كےقرآن و سنت انسٹیٹيوٹ نے اس مقصد كےلیے ۵ لاكھ درہم مختص كر ركھے ہیں۔
353722
نظرات بینندگان
captcha