بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' " Minda News" كے مطابق اس سہ روزہ اجلاس كا مقصد ملك كے مختلف اسلامی اداروں كی ايك يونين تشكيل دينا ہے تاكہ علماء اور دينی رہنماوں كے درميان تعلقات كو فروغ ديا جا سكے۔ اجلاس میں ۲۱۷ فلپائنی علماء نےشركت كی اور يونين اور اس كے اركان كے انتخاب كے بارے میں باہمی مشاورت اور اظہار نظر كيا۔ فلپائن میں اس وقت مختلف اسلامی ادارے فعال ہیں جن كےتحت ہزاروں علماء اپنے فرائض كی انجام دہی میں مصروف ہیں جو اس يونين كے قيام كے بعد فلپائنی مسلمانوں كی رہنمائی میں بيشتر اور موثر كردار ادا كر سكیں گے۔
353921