مفتی سعودی عرب: مغربی اجناس كا بائيكاٹ صحيح نہیں ہے

IQNA

مفتی سعودی عرب: مغربی اجناس كا بائيكاٹ صحيح نہیں ہے

13:14 - January 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1736597
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كےمفتی نے ان لوگوں پر تنقيد كی ہے جو سعودی عرب میں اجناس كےاستعمال كو جائز قرار نہیں ديتے
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " الجزيرہ نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كےمفتی " شيخ عبدالعزيز آل الشيخ" نے رياض میں اپنی تقرير میں كہا ہے كہ جو لوگ مغربی اجناس كے استعمال كوجائز نہیں سمجھتے ان كے عقائد درست نہیں ہیں۔ آل الشيخ نے مزيد كہا كہ موجودہ دنيا ايك حلقے كی مانند ہے اور كوئی ملك دوسرے ملك سے بے نياز نہیں ہے مغربی ممالك كو ہمارے تيل كی ضرورت ہے اور ہمیں ان كی اجناس كی ضرورت ہے اور ان كی اجناس كا بائيكاٹ ہمارے نفع میں نہیں ہے۔ سعودی عرب كےمفتی نے كہا كہ اس قسم كے اقدامات كی بجائے ہمیں اپنے اتحاد كو مضبوط كرنا چاہیے اور ہمیں ايك موقف كےذريعے دشمن سے انتقام لينا چاہیے ياد رہے كہ بہت سے عربی اور اسلامی ممالك نے مغربی ممالك اور امريكہ كی اجناس كا بائيكاٹ كيا ہے۔ كيونكہ مغربی ممالك اور امريكہ نے غزہ كی جنگ میں اسرائيل كی حمايت كی ہے۔
353789
نظرات بینندگان
captcha