كتاب " قرآن مجيد میں مرد اور عورت " كی كويت میں اشاعت

IQNA

كتاب " قرآن مجيد میں مرد اور عورت " كی كويت میں اشاعت

12:37 - January 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1737119
بين الاقوامی گروپ:كتاب " قرآن مجيد میں مرد و عورت" كويت میں زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پرآ گئی ہے۔ اس كتاب میں " مرد اور عورت" كےمتعلق قرآنی نظريات موجود ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی " KUNA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور میں ثقافتی امور كے انچارج " وليد الفاضل" نے اس كتاب كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ اس كتاب كو كويت كی وزارت اوقاف كے چند قرآنی محققين نے تحرير كيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مذكورہ كتاب میں كويتی محققين نے مرد اور عورت كے درميان مساوات پر قرآن مجيد كی متعدد آيات پيش كی ہیں۔ وليد الفاضل نے وضاحت كی كہ سورہ حجرات كی آيت نمبر ۱۳ ، سورہ آل عمران كی آيت نمبر ۱۹۵ سورہ نحل كی آيت نمبر ۹۷ ، سورہ توبہ كی آيات نمبر ۷۱ اور ۷۲ ، سورہ سورہ حديد كی آيات نمبر ۱۲ اور ۱۸ سورہ احزاب كی آيت نمبر ۳۶ ان آيات میں سے ہیں كہ جن میں مرد اور عورت كو مساوی قرار ديا گيا ہے۔ اور یہ كہ اعمال كے اعتبار سےمرد اور عورت میں كوئی فرق نہیں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ كتاب عربی زبان میں تحرير كی گئی ہے۔ اور ۱۱۶ صفحات پر مشتمل ہے ،یہ كتاب كويت كی وزارت اوقاف كی طرف سے شائع ہونے والی جديد ترين كتاب ہے۔
354767

نظرات بینندگان
captcha