" يوسف اسلام " نےاپنے جديد ترانے سےحاصل ہونے والی آمدنی كو غزہ كے لوگوں كے لیے مختص كر ديا

IQNA

" يوسف اسلام " نےاپنے جديد ترانے سےحاصل ہونے والی آمدنی كو غزہ كے لوگوں كے لیے مختص كر ديا

13:58 - January 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1737446
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كے مسلمان گائيك نےاپنے جديد ترانے سےحاصل ہونے والی آمدنی كو غزہ كے لوگوں كی مدد كے لیے مختص كيا ہے۔ ان كا یہ جديد ترانہ گزشتہ سوموار كو بازار میں آيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " روئٹرز" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ترانے سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی غزہ كے لوگوں كی امداد كےلیے دے دی جائے گی۔ يوسف اسلام نےیہ اعلان كرتے وقت اميد ظاہر كی كہ دنيا كےلوگ امن و امان ، محبت اور خوش بختی كے حصول كے لیے جدوجہد كریں گے اور جنگ اور بیہودہ تعصب سے چھٹكارا حاصل كریں گے۔ يوسف اسلام كا نام اسلام قبول كرنے سے پہلے " كیٹ اسٹيونس" تھا اور انگريزی بولنے والے ملك میں ان كا شمار نامور گلوكاروں میں ہوتا تھا۔
354944
نظرات بینندگان
captcha