ملائيشيا میں " اسلامی ثقافت" كے عنوان پر نمائش

IQNA

ملائيشيا میں " اسلامی ثقافت" كے عنوان پر نمائش

12:15 - January 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1737998
قرآنی سرگرمياں گروپ: ملائيشيا كے شہر كوالالامپور میں ايرانی كونسل خانہ كی جانب سے مارچ كے اوائل میں " اسلامی ثقافت" كے موضوع پر ايك نمائش كا انعقاد كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" ملائيشيا میں ايرانی كونسل خانہ كے مطابق نمائش میں ايرانی آرٹسٹوں كے اسلام سے قبل اور اسلام كے بعد ايران میں تہذيب و تمدن اور دوسرے مختلف موضوعات پر آٹھ سو سے زائد تصاوير پيش كی جائیں گی۔ نمائش گاہ میں تصاوير كےعلاوہ ايرانی ہينڈی كرافٹ مصنوعات بھی پيش كی جائیں گی۔ اس سے پہلے ايرانی كونسل خانہ ہی كی جانب سے گزشتہ رمضان المبارك میں قرآنی آرٹ كی نمائش گاہ كا اہتمام كيا جا چكا ہے۔
355749

نظرات بینندگان
captcha