چين میں " اسلامی انقلاب " كے موضوع پر تصويری نمائش

IQNA

چين میں " اسلامی انقلاب " كے موضوع پر تصويری نمائش

12:43 - January 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1738023
ثقافتی گروپ: چين كے دارالحكومت پيكنگ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانہ میں اس سال ۳۱ جنوری سے ۱۸ فروری تك انقلاب اسلامی ايران كے موضوع پر تصاويركی نمائش منعقد كی جائے گی اس تصويری نمائش كا اہتمام چين میں اسلامی جمہوریہ ايران كا قونصل خانہ كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے چين میں ايرانی قونصل خانہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ نمائش انقلاب اسلامی ايران كی ۳۰ویں سالگرہ كی مناسبت سے منعقد كی جا رہی ہے۔ اور انقلاب اسلامی ايران كےہی موضوع پر اس نمائش میں تصاوير كی نمائش كی جائے گی۔ اس كے علاوہ ۱۵ فروری ۲۰۰۹ء كو بھی انقلاب اسلامی ايران كی ۳۰ ویں سالگرہ كی مناسبت سے پيكنگ كےميوزيم میں ايرانی ثقافت اور آرٹ كےموضوع پر ايك نمائش كا انعقاد كيا جائےگا۔ یہ نمائش ايك ہفتہ تك جاری رہے گی۔ اس نمائش كا اہتمام بھی چين میں ايرانی قونصل خانہ كر رہا ہے۔
356004
نظرات بینندگان
captcha