بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ويب سائٹ " الجزيرہ نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ يورپی اور عربی ماہرين قانون نے اس امر پر اتفاق كيا ہے كہ وہ غزہ جنگ میں ہونے والے مظالم كےسلسلے میں مختلف شواہد اور ثبوت جع كرنے كےلیے ايك خصوصی كمیٹی تشكيل دیں گے۔ اس كے علاوہ قرار داد كےمطابق ۲۲ روزہ جنگ میں معصوم بچوں اور بے گناہ خواتين كے قتل عام پر مبنی دستاويزات كی تياری بھی كمیٹی كی ذمہ داری ہو گی۔ اس مشتركہ میٹنگ میں اس بات پر بھی غور كيا گيا كہ كس طرح سے اسرائيل كو بين الاقوامی جنگی قوانين كی مخالفت كرنے پر عالمی جنگی جرائم كی عدالت میں سزا دلائی جا سكے۔ فلسطين كے وزير قانون علی خشان نے بتايا كہ فرانس میں ہونے والی اس میٹنگ میں ۱۰۰ سے زيادہ يورپی اور عرب ممالك سے تعلق ركھنے والے ماہرين قانون نے شركت كی اورآخر میں غزہ پر اسرائيلی جارحيت كے حوالے سے شواہد اور ثبوت پر مشتمل دستاويزات تيار كرنے پر بھی اتفاق كيا گيا۔
356653