روس میں " عوامی دينی حكومت" نامی كتاب كی اشاعت

IQNA

روس میں " عوامی دينی حكومت" نامی كتاب كی اشاعت

13:23 - February 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1739147
ادب و آرٹ گروپ: روس كے شہر سينٹ پیٹرز برگ میں مشرق شناسی پبليكيشنز كی طرف سے عوامی دينی حكومت ، حقيقت ، مفاہيم اور بنيادی سوالات " نامی كتاب شائع كر دی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روس میں ايرانی كونسل خانہ كے حوالے سے رپورٹ پيش كی ہے كہ یہ كتاب روس میں ايرانی كونسل خانہ اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن سے وابستہ مركز مطالعہ تہذيب و ثقافت كے باہمی تعاون سے شائع ہوئی۔ كتاب عوامی دينی حكومت اور عالم اسلام كا حال و مستقبل" كے موضوع پر مختلف كانفرنسوں میں پيش كیے گئے مقالات پر مشتمل ہے۔ كتاب میں "ايران میں انقلاب كے بعد عوامی دينی حكومت كا قيام" كے بارے میں بھی متعدد مقالات موجود ہیں۔ كتاب كا مقدمہ محمد باقر خرمشاد نے لكھا ہے اور اس كا روسی زبان میں ترجمہ سلام مخشولف نے كيا ہے ايران میں اسلامی انقلاب كی كاميابی كی تيسویں سالگرہ كے موقع پر ۴۲۴ صفحات پر مشتمل " عوامی دينی حكومت ، حقيقت، مفاہيم اور بنيادی سوالات " كتاب كو شائع كيا گيا۔
356376
نظرات بینندگان
captcha