ارجنٹائن كی انسان دوستانہ امداد غزہ روانہ

IQNA

ارجنٹائن كی انسان دوستانہ امداد غزہ روانہ

13:19 - February 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1739671
بين الاقوامی گروپ: ارجنٹائن كے اسلامی مركز كے سربراہ " Samir Salech" نے خبر دی ہے كہ اس مركز نے غزہ كے لوگوں كے لیے ۱۸ ٹن اشيائے خورد و نوش پر مشتمل امداد ارسال كر دی ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " Salech" نے كہا ہے كہ اس امداد كے علاوہ ارجنٹائن كے لوگوں كی طرف سے ۲۲ ٹن اشيائے خورد و نوش پر مشتمل امداد غزہ كی مظلوم عوام كے لیے بھيجی جائے گی۔ اس كے علاوہ ارجٹنائن كی وزارت خارجہ نے اعلان كيا ہے كہ ارجٹنائن كے ڈاكٹروں كی ايك ٹيم "خان يونس" كے ہسپتال جائےگی جو غزہ كی پٹی میں زخمی ہونے والوں كا علاج كرے گی۔
358061
نظرات بینندگان
captcha