بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " نسيج سائٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اسلامی تحقيقاتی سنٹركے مدير " عبدالباقی عثمان" نے اس مركز كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ مركز مسلمان مبلغين كی تعليم و تربيت كےحوالے سے اپنی سرگرمياں يكم مارچ كو شروع كر دے گا۔ انھوں نے مزيد كہاكہ لاطينی امريكہ كےمسلمان مبلغين كی كمی كی وجہ سے مشكلات كا شكار ہیں۔ اور اس علاقے میں زيادہ تر مبلغين عربی اور اسلامی ممالك سے آتے ہیں اور وہ لاطينی امريكہ كی زبان سے آشنائی نہ ركھنے كی وجہ سے انہیں مسلمانوں سے رابطے میں مشكل كا سامنا ہوتا ہے۔ " عبدالباقی عثمان" نے وضاحت كی كہ اس وقت برازيل میں ۱۲۰ مساجد اور اسلامی مراكز موجود ہیں كہ اكثر مساجد اور اسلامی مراكز میں مسلمان مبلغ اور واعظ نہیں ہیں۔ ياد رہے كہ لاطينی امريكہ میں اسلامی تحقيقاتی مركز ۲۰۰۸ء كا شہر مارنگا میں افتتاح ہوا۔ اور اس كا شمار برازيل كے پہلے علمی مراكز میں ہو گا۔ جس میں علوم اسلامی كی تعليم میں جديد روش سے استفادہ كيا جائے گا۔
359261